ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / امریکا کی جانب سے چین کی تعریف بھی مگر تنبیہ بھی شمالی کوریا کے جوہری عزائم سب کے لیے خطرہ ہیں: میٹِس

امریکا کی جانب سے چین کی تعریف بھی مگر تنبیہ بھی شمالی کوریا کے جوہری عزائم سب کے لیے خطرہ ہیں: میٹِس

Sun, 04 Jun 2017 15:48:20  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،3جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیر دفاع جم میٹِس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حوالے سے چینی اقدامات قابل تعریف ہیں، تاہم امریکا چین کو جنوبی بحیرہء چین میں عسکری سرگرمیوں میں اضافے کی اجازت نہیں دے گا۔ میٹِس نے بات سنگاپور میں ایشیا پریمیئر سکیورٹی فورم کے موقع پر کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن انتظامیہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور میزائل تجربات کے سدباب کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جنوبی بحیرہء چین میں بیجنگ کی جانب سے عسکری موجودگی میں اضافہ امریکا کے لیے ناقابل قبول ہے
امریکی وزیر دفاع جم میٹِس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری عزائم سب کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ حکومت کو چاہیے کہ وہ شمالی کوریا کو ایک مسئلے کے طور پر دیکھے نا کہ اثاثے کے طور پر۔ سنگاپور میں ایک سیکورٹی کانفرنس سے خطابمیں انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام ایشیا پیسیفک خطے کے لیے ایک مشترکہ خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس اپریل میں چینی صدر شی جن پنگ نے خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے جس عزم کا اظہار کیا تھا، ان پر موثر انداز سے عمل درآمد بھی ہونا چاہیے۔


Share: